عربی زبان لازمی پڑھانے کا بل سینیٹ میں پیش

عربی زبان لازمی پڑھانے کا بل سینیٹ میں پیش
عربی زبان لازمی پڑھانے کا بل سینیٹ میں پیش

تمام تعلیمی اداروں میں طلباء کو عربی زبان لازمی پڑھانے کا بل سینیٹ میں پیش کردیا گیا۔

سینیٹ آف پاکستان کے اجلاس کے دوران اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر جاوید عباسی نے پیش کیا، جسے متعلقہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا ہے۔

بل کے مطابق اول سے پانچویں جماعت عربی پڑھائی جائے جبکہ جماعت ششم سے 11 ویں تک عربی گرامر پڑھائی جائے۔

جاوید عباسی نے ایوان میں بل کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک عربی زبان میں ہے، بچوں کو عربی زبان آئے گی تو انہیں قرآن و سنت کو سمجھنے میں آسانی ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ عربی دنیا کی پانچویں نمبر پر بولی جانے والی زبان ہے جو دنیا کے 25 ممالک میں بولی جاتی ہے، اس کے سیکھنے سے ہمارا دنیا سے رابطے کا نظام بہتر ہوگا۔

تبصرے