دو سال ناکامی کے گزرے،یہ ناکامی عمران خان کے اقدامات کی وجہ سے ہوئی،شہباز

دو سال ناکامی کے گزرے،یہ ناکامی عمران خان کے اقدامات کی وجہ سے ہوئی،شہباز
دو سال ناکامی کے گزرے،یہ ناکامی عمران خان کے اقدامات کی وجہ سے ہوئی،شہباز

 اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی دو سالہ کارکردگی ناکامی کی منہ بولتی تصویر ہےان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف حکومت نے تباہی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ وقت کیساتھ ساتھ قومی معاملات میں بد انتظامی بڑھ رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے حکومت کے دو سال مکمل ہونے پر اپنے ٹویٹ میں سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے اس عرصہ میں تباہی کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گورننس سے خارجہ پالیسی ہو یا معاشی پالیسی، عمران خان کی قومی معاملات میں بد انتظامی مزید بڑھی ہے۔ عوام کو اس بدترین سیاسی انجینئرنگ کے تجربے کی سزا مسلسل بھگتنا پڑ رہی ہے۔

تبصرے