یو اے ای کی طرح سعودی عرب اسرائیل کیساتھ تعلقات بحال کرے،امریکا

یو اے ای کی طرح سعودی عرب اسرائیل کیساتھ تعلقات بحال کرے،امریکا
یو اے ای کی طرح سعودی عرب اسرائیل کیساتھ تعلقات بحال کرے،امریکا

متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کی بحالی کے معاہدے کے بعد امریکا نے سعودی عرب پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال کرے۔

فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد اور وائٹ ہاؤس کے مشیر جیرڈ کشنر کا کہنا ہے کہ یہ سعودی عرب کے مفاد میں ہوگا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لائے جیسا کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے کیا ہے۔

صحافیوں کو ایک ٹیلیفونک بریفنگ میں ان کا کہنا تھا کہ اس سے خطے میں ان کے مشترکہ حریف ایران کے اثر و رسوخ کو بھی کم کیا جاسکے گا اور بالآخر فلسطینیوں کی مدد ہوگی۔

تبصرے