اسلام آباد انتظامیہ مہنگائی میں خود ساختہ کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں

اسلام آباد انتطامیہ کا مہنگائی کے خلاف کریک ڈائون
اسلام آباد انتطامیہ کا مہنگائی کے خلاف کریک ڈائون

اسلام آباد میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں اور منافع خور مافیا کے خلاف اسلام آباد انتظامیہ کیجانب سے کارروائی کی گئی ہے ۔کارروائی کے نتیجے میں متعدد دوکانوں پر بھاری جرمانے عائد کردئےے گئے ہیں

آپکو بتائیں کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر صدر گوہرزمان اور اسسٹنٹ کمشنر شالیمار سدرہ انور نے اشیاءخوردونوش کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ کرنے والے عناصر اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں کرنے والے مالز اور مارکیٹس پر کارروائیاں کی گئی ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ خود ساختہ مہنگائی کرنے والوں پر بھای جرمانے عائد کردیے گئے ہیں ۔جبکہ اسکے ساتھ ساتھ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والی مارکیٹس پر بھی بھاری جرمانے عائد کیئے گئے ہیں۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق کچھ عناصر شہر میں آٹے کی قیمت میں بھی خود ساختہ اضافہ کر کے بیچ رہے ہیں جن کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔

تبصرے