محرم کی آمد پر سیکیورٹی سخت کردی گئی،سیکیورٹی کیمرے نصد

محرم کی آمد پر سیکیورٹی سخت کردی گئی،سیکیورٹی کیمرے نصد
محرم کی آمد پر سیکیورٹی سخت کردی گئی،سیکیورٹی کیمرے نصد

کراچی کے ضلع کورنگی پولیس نے محرم الحرام کے حوالے سے سیکیورٹی کے خصوصی اقدامات کرلئے جس کے مطابق ضلع بھر میں 10 پولیس موبائلوں پر کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔

ایس ایس پی فیصل عبداللہ چاچڑ کی جانب سے محرم الحرام کی آمد کے موقعے پر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کرتے ہوئے ضلع کورنگی کی 10 پولیس موبائلوں میں جدید ٹیکنالوجی کے کیمرےنصب کئے گئے ہیں

پولیس کا کہنا ہے کہ نگرانی کو بہتر بنانے کے لئے ہر موبائل پر 4 کیمرے لگائے گئے ہیں جو جلوس، مجالس اور دیگر تقریبات کے لئے نگرانی کا کام سر انجام دینگے۔

نصب کئے جانے والے تمام کیمرے 360 ڈگری کوریج اور نائٹ ویژن ہیں، تمام کیمرے محفوظ طریقے سے موبائلز میں نصب کیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی صورت میں کیمروں کو نقصان نہ پہنچے اور ریکارڈ ہونے والی ویڈیو محفوظ رہے ۔

ایس ایس پی کے مطابق موبائل میں نصب کیمروں کے ڈی وی آر میں 10 دن کا ریکارڈ محفوظ کرنے کی سہولت ہے۔

تبصرے