محرم الحرام کا چاند نظر آگیا، یوم عاشورہ اتوار 30 اگست کو ہوگا

محرم الحرام کا چاند نظر آگیا، یوم عاشورہ اتوار 30 اگست کو ہوگا
محرم الحرام کا چاند نظر آگیا، یوم عاشورہ اتوار 30 اگست کو ہوگا

محرم الحرام کا چاند نظر آگیا جس کے بعد یکم محرم جمعہ 21 اگست اور یوم عاشور اتوار 30 اگست کو ہوگا۔

محرم الحرام کا چاند نظر آنے کے بعد اسلامی سال سن 1442 ہجری کا آغاز بھی ہوگیا ہے

محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس کراچی میں ہوا جس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کی۔

اجلاس میں مرکزی اور زونل رویت ہلال کمیٹیوں کےارکان نے بھی شرکت کی اور اسلام آباد سے محرم الحرام کا چاند نظر آنے کی شہادت موصول ہوئی۔

تبصرے