ایون فیلڈ کیس: سزا کیخلاف نوازشریف، مریم و صفدر کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

ایون فیلڈ کیس: سزا کیخلاف نوازشریف، مریم و صفدر کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
ایون فیلڈ کیس: سزا کیخلاف نوازشریف، مریم و صفدر کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کیخلاف نوازشریف کی اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی مریم نواز اورکیپٹن صفدر کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کر دی ہیں۔

ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا معطلی کے بعد نوازشریف، مریم نواز، کیپٹن صفدر ضمانت پر ہیں۔ احتساب عدالت نے 6 جولائی 2018 کو ایون فیلڈ ریفرنس میں قید و جرمانہ کی سزا سنائی تھی، نواز شریف کو دس سال، مریم نواز کو سات سال،کیپٹن صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ ایون فیلڈ ریفرنس کی پہلے سماعت کرنے والا بینچ تبدیل کر دیا گیا ہے۔

نوازشریف کی ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل کی سماعت جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی یکم ستمبر کو سماعت کریں گے۔ دوسری جانب مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو اپیل کی سماعت پر عدالت پیش ہونا پڑے گا۔

تبصرے