سندھ میں مدارس کو تعلیمی اداروں کے طور پر رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ

سندھ میں مدارس کو تعلیمی اداروں کے طور پر رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ
سندھ میں مدارس کو تعلیمی اداروں کے طور پر رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ

 سندھ حکومت نے صوبے میں موجود مدارس کو تعلیمی اداروں کے طور پر رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق مراد علی شاہ کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں نیشنل ایکشن پلان سمیت دیگر معاملات پر بریفنگ دی گئی۔

آئی جی سندھ نے بریفنگ میں بتایا کہ سندھ میں 8195 مدارس اور امام بارگاہیں ہیں، فیصلہ کیا گیا ہے کہ صوبے میں مدارس تعلیمی اداروں کے طور پر رجسٹرڈ کیے جائیں گے اور انہیں محکمہ تعلیم رجسٹرڈ کرے گا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ مدارس کا مفت تعلیم دینے میں اہم کردار ہے۔

تبصرے