اسلام آباد کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال کی حالت زار

اسلام آباد کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال کی حالت زار
اسلام آباد کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال کی حالت زار

وفاقی دارلحکومت کے پمزاہسپتال کی ایم آرآئی مشین خراب ہونے کے باعث دوردرازسے آئے مریضوں کوشدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اسلام آباد کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال پمز کی حالت زارہے۔ہسپتال میں ایم آرآئی مشین خراب ہونے کے باعث مریضوں کو مشکلات کوشدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق ایم آرآئی مشین گزشتہ 20 دن سے خراب ہے اورمریضوں کومن پسند پرائیویٹ لیبارٹریوں میں ریفرکیا جارہا ہے۔مریض نجی لیبارٹری سے مہنگے داموں ٹیسٹ کروانے پرمجبور ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ جیب میں پیسے نہیں، اتنے مہنگے ٹیسٹ کیسے کروائیں؟دوسری جانب ترجمان پمز کا کہنا ہے کہ ایم آرآئی مشین کو جلد ٹھیک کیا جائے گا ۔یاد رہے کہ اسلام آباد کے سرکاری اسپتال پمز میں ہی فقط ایم آر آئی مشین ہے۔

تبصرے