آپ نے کل عدالت آنا تھا،آج کیوں آگئے؟

آپ نے کل عدالت آنا تھا،آج کیوں آگئے؟
آپ نے کل عدالت آنا تھا،آج کیوں آگئے؟

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں اس وقت دلچسپ صورتِ حال سامنے آئی جب مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال آج غلطی سے وہاں پہنچ گئے۔


نارووال اسپورٹس سٹی ریفرنس میں پیشی کے لیے مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال عدالت آ گئے، جبکہ کیس کی سماعت کل ہونی ہے۔عدالتی عملے نے انہیں بتایا کہ آپ آج غلطی سے احتساب عدالت آ گئے ہیں، کیس کی سماعت تو کل ہے۔اسلام آباد کی احتساب عدالت کے عملے کے بتانے پر رہنما مسلم لیگ نون احسن اقبال واپس چلے گئے۔

تبصرے