ایف آئی اے میں ایک ہزار افراد کو بھرتی کیا جائے گا

ایف آئی اے میں ایک ہزار افراد کو بھرتی کیا جائے گا
ایف آئی اے میں ایک ہزار افراد کو بھرتی کیا جائے گا

وفاقی حکومت نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) میں ایک ہزار سے زائد نئی بھرتیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق بڑے پیمانے پر بھرتیوں کا فیصلہ ایف آئی اے کی استعدادِ کار بڑھانے کے لیے کیا گیا ہے، وفاقی حکومت کی ہدایت پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ایف آئی اے کو بھرتیوں کا اجازت نامہ جاری کر دیا۔

گریڈ 16 اور 17 میں افسران کو سرکاری سطح پر رائج طریقے کے تحت بھرتی کیا جائے گا، گریڈ ایک تا 15 کی 831 خالی اسامیوں پر ایف آئی اے اپنے مروجہ طریقہ کار کےتحت بھرتیاں کر سکے گی۔

تبصرے