ملک کے تینوں بڑے ڈیمز بھرنے کے قریب، معیشت کو 990 ارب روپے کا فائدہ ہوگا

ملک کے تینوں بڑے ڈیمز بھرنے کے قریب، معیشت کو 990 ارب روپے کا فائدہ ہوگا
ملک کے تینوں بڑے ڈیمز بھرنے کے قریب، معیشت کو 990 ارب روپے کا فائدہ ہوگا

پاکستان کے تینوں بڑے آبی ذخائر تربیلا،منگلا اورچشمہ بھرنے کے قریب پہنچ گئے ۔تینوں ڈیموں کا بھرنا اس لئے بھی اہم ہے کہ رواں سیزن میں ساڑھے 30 لاکھ ایکڑ فٹ (ایم اے ایف) پانی کوٹری بیراج سے نیچے بہا کرسمندر کی نذر بھی کردیا گیا ہے ۔

انڈس ریورسسٹم اتھارٹی(ارسا) کے ممبرراؤ ارشاد نے بتایا ہے کہ گزشتہ برس تینوں ڈیم مکمل نہ بھرنے کی وجہ سے یکم اکتوبر2019 کو ربیع سیزن شروع ہونے پرڈیموں میں کیری اوورذخائر صرف60 لاکھ ایکڑفٹ تھے ۔ جس کے باعث ربیع میں نہری پانی کی 49 فیصد تک قلت کا اندازہ لگایا گیا تھا ،لیکن اس سال کیری اوورساڑھے 11 ایم اے ایف سے زائد ہوگا ۔ جس سے قلت کم ہوکر 20 فیصد تک رہنے کی توقع کی جاسکتی ہے ۔

تبصرے