منی لانڈرنگ کیس: سلمان شہباز کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

منی لانڈرنگ کیس: سلمان شہباز کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
منی لانڈرنگ کیس: سلمان شہباز کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

 احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں سلمان شہباز کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے۔ عدالت نے سلمان شہباز کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

احتساب عدالت میں شہباز شریف اور ان کے اہلخانہ کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے استفسار کیا نصرت شہباز کا کیا معاملہ ہے، گرفتاری کا وارنٹ جاری ہوا تھا ؟ جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا نصرت شہباز کے وارنٹ جاری نہیں ہوئے، نصرت شہباز کو والدین سے کوئی جائیداد نہیں ملی، شہباز شریف کے وزیراعلیٰ بننے کے بعد اثاثوں میں اضافہ ہوا، نصرت شہباز کے اکاؤنٹس میں ٹرانزیکشنز ہوئیں۔

فاضل جج نے کہا شہباز شریف صاحب ! قانون کے مطابق الزامات کا بغور جائزہ لیں گے، الزامات جھوٹے ہوئے تو آپ باعزت بری ہوں گے۔ شہباز شریف نے کہا مجھے اللہ اور آپ کی عدالت پریقین ہے۔ قائد حزب اختلاف کی استدعا پر کمرہ عدالت سے جانے کی اجازت پر فاضل جج نے کہا آپ کی حاضری مکمل ہوچکی، آپ جاسکتے ہیں۔

تبصرے