راولپنڈی اور اسلام آباد میں گزشتہ تین رو ز سے ہونیوالی بارشوں کے بعد راولپنڈی کے نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پید اہوگئی ہے ۔
اسلام آبا د اور راولپنڈی میں ہونیوالی شدید بارشوں کے بعد راولپنڈی اور اسلام آبادکے کئی دیہی علاقے زیر آب آگئے ہیں ۔ موسلا دھار بارشوں سے دریائے سواں میں طغیانی آگئی ہے ۔ پانی کا بڑا ریلہ اس وقت دریا سے گزر رہاہے ۔ دریائے سواں کے ارگرد گرد آبادیاں ڈوب گئیں۔ ڈھوک درزیاں،عظیم ٹاو¿ن سمیت سہالہ کے قریبی ملحقہ دیہات بھی زیر آب آگئے ہیں ۔ دوسری جانب مقامی انتظامیہ اور پاک فوج کی طرف سے امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا ہے ۔