بارشیں: اپر چترال کے ندی نالوں میں طغیانی، سیلاب سے 6 افراد جاں بحق، 8 زخمی

بارشیں: اپر چترال کے ندی نالوں میں طغیانی، سیلاب سے 6 افراد جاں بحق، 8 زخمی
بارشیں: اپر چترال کے ندی نالوں میں طغیانی، سیلاب سے 6 افراد جاں بحق، 8 زخمی

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی تباہ کاریاں جاری ہیں، طوفانی بارشوں سے اپر چترال کے ندی نالوں میں طغیانی آگئی، سیلاب سے 6 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔

پی ڈی ایم کے مطابق حالیہ بارش سے اپر چترال اور سوات میں سیلابی ریلوں کے باعث متعدد گھروں کو نقصان پہنچا جس سے 6 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوئے، متاثرہ علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

موسلادھار بارش سے کوہستان میں تباہی ہوئی، سازین اور الائچی میں سیلابی ریلا 19 گھروں کو بہا لے گیا جس میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد بھی شامل ہیں، تین لاشیں نکال لی گئیں۔ سوات کے علاقے مدین میں بارش کے بعد برساتی نالے میں 3 مکان بہہ گئے۔

تبصرے