پاکستان اسٹیل مل کو 11 ارب 44 کروڑ 10 لاکھ روپے قرضہ جاری

پاکستان اسٹیل مل کو 11 ارب 44 کروڑ 10 لاکھ روپے قرضہ جاری
پاکستان اسٹیل مل کو 11 ارب 44 کروڑ 10 لاکھ روپے قرضہ جاری

وفاقی حکومت نے پاکستان اسٹیل مل کو 11 ارب 44 کروڑ 10 لاکھ روپے قرضہ جاری کردیا ہے۔وزارت خزانہ نے پاکستا ن اسٹیل مل کو قرضے کے اجرا کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔


نوٹیفکیشن کے مطابق جاری کردہ قرضہ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے فیصلے کے مطابق دیا جارہا ہے، قرضہ اسٹیل مل کے ریٹائرڈ ملازمین کے بقایا جات کی ادائیگی کےلیے دیا گیا۔وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ رقم پاکستان اسٹیل مل کے اکاونٹ میں منتقل کر دی گئی ہے جسے 20سال میں واپس کیا جائے گا۔

تبصرے