کراچی: پاک فوج کی متاثرہ علاقوں میں ریلیف سرگرمیاں

کراچی: پاک فوج کی متاثرہ علاقوں میں ریلیف سرگرمیاں
کراچی: پاک فوج کی متاثرہ علاقوں میں ریلیف سرگرمیاں

کراچی کے بارش سے متاثرہ علاقوں میں افواج پاکستان کی ریلیف سرگرمیاں اور ریسکیو کوششیں جاری ہیں۔

پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی انجینئرز نے گزری انڈر پاس کو آج کلیئر کردیا جبکہ پچھلے دو دنوں میں کے پی ٹی، سوک سینٹر، محسن بھوپالی اور گولیمار انڈر پاسز کلیئر کیے۔

شہری سہولیات یقینی بنانےکے لیے کراچی کے مختلف مقامات سے پانی اور پھنسی گاڑیوں کو فوجی گاڑیوں کے ذریعے نکال کر ٹریفک بحال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سول انتظامیہ کے تعاون سے 32 ایمرجنسی میڈیکل اور 56 ریلیف کیمپ مختلف مقامات پر قائم کررہے ہیں۔

تبصرے