شبلی فراز سندھ کو تعصب کی عینک اتار کر دیکھیں، پلوشہ خان

شبلی فراز سندھ کو تعصب کی عینک اتار کر دیکھیں، پلوشہ خان
شبلی فراز سندھ کو تعصب کی عینک اتار کر دیکھیں، پلوشہ خان

اپوزیشن جماعت پیپلز پارٹی کی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پلوشہ خان نے شبلی فراز کو آڑے ہاتھوں لے لیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے پلوشہ خان نے کہا کہ سینیٹر شبلی فراز تعصب کی عینک اتار کر سندھ کو دیکھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شبلی فراز نے خیبر پختونخوا دیکھا ہے، سندھ نہیں دیکھا۔

پلوشہ خان نے یہ بھی کہا کہ عمران خان اور علیمہ خان نے شوکت خانم کا چندہ بیرون ملک بھیجا۔

ان کا کہنا تھا کہ جس دن بی آر ٹی پشاور کا اسٹے آرڈر ختم ہوگا، اس کا ایک ایک انچ کرپشن کی گواہی دے گا۔

پی پی کی سینئر رہنما نے کہا کہ کراچی والے سن لیں کراچی کے لیے عمران خان کی بیان بازی مگرمچھ کے آنسو ہیں

اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی اور کہا کہ سندھ کے وزیر اطلاعات ناصر شاہ نے کہا کراچی کے لیے دس ارب ڈالر درکار ہیں، دس ارب ہمارے پاس نہیں، ہوتے بھی تو انھیں نہیں دیتے۔

تبصرے