اسلام آباد:ڈیموں اور دیگر نالوں پر تیراکی کی دو ماہ کی پابندی

اسلام آباد:ڈیموں اور دیگر نالوں پر تیراکی کی دو ماہ کی پابندی
اسلام آباد:ڈیموں اور دیگر نالوں پر تیراکی کی دو ماہ کی پابندی

اسلام آباد کی ضلعی انتطامیہ نے شدید بار ش کے باعث اسلام آباد کے راول ڈیم اور سملی،دونوں ڈیموں سمیت سواں ،کورنگ اور دیگر نالوں میں تیر اکی،بوٹنگ اور ماہی گیر کی سرگرمیوں پر دوماہ کی پابندی لگا دی ہے۔

ملک بھر کی طرح اسلام آباد میں بھی تیز بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ شدید بارش کے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہے۔ اور نشیبی علاقے بھی زیر آب آگئے ہیں۔تیز بارشوں کے باعث راول ڈیم اور سملی ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے پر سپل ویز بھی کھول دیئے گئے تھے۔جس کے بعد سواں ،کورنگ اور دیگر نالوں میں شدید طغیانی آگئی تھی۔تاہم اب اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے موجودہ صورتحال کے پیش نظر راول ڈیم اور سملی،دونوں ڈیموں سمیت سواں ،کورنگ اور دیگر نالوں میں تیر اکی پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔جسکا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری بھی جاری کردیا گیا ہے۔

تبصرے