دریائے سوات اور ندی نالوں کے بہاؤ میں اضافہ،سیلاب کا خطرہ

دریائے سوات اور ندی نالوں کے بہاؤ میں اضافہ،سیلاب کا خطرہ
دریائے سوات اور ندی نالوں کے بہاؤ میں اضافہ،سیلاب کا خطرہ

سوات کے بالائی علاقوں بحرین اور مدین میں دریائے سوات اور ندی نالوں کے بہاؤ میں اضافہ ہوگیا، جس کے باعث سیلاب کا خدشہ ہے۔

دریائے سوات اور ندی نالوں میں طغیانی کے بعد دریا کنارے موجود علاقوں میں سیلاب کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔

مقامی انتظامیہ نے سیلاب کے خطرے کے پیش نظر مدین اور بحرین میں دریا کنارے قائم ہوٹل خالی کرالیے ہیں۔

انتظامیہ نے ہوٹلوں میں موجود سیاحوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی ہے۔

تبصرے