آپریشن ”سومناتھ“ کے دوران بے مثال بہادری سے دوارکا میں قائم بھارتی ریڈار اسٹیشن کو تباہ کیا

آپریشن ”سومناتھ“ کے دوران بے مثال بہادری سے دوارکا میں قائم بھارتی ریڈار اسٹیشن کو تباہ کیا
آپریشن ”سومناتھ“ کے دوران بے مثال بہادری سے دوارکا میں قائم بھارتی ریڈار اسٹیشن کو تباہ کیا

امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا یوم دفاع کے موقع پر کہنا ہے کہ چھ ستمبر کا دن ہماری تاریخ کا ایک سنہرا باب ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق یوم دفاع پاکستان کے موقع پر سربراہ پاک بحریہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ چھ ستمبر یہ دن ہمیں پاکستانی قوم اور افواج کے غیر متزلزل عزم اور بہادری کی یاد دلاتا ہے، یہ دن ہمارے شہداء اور غازیوں کی بے مثال بہادری اور قربانیوں کا غماز ہے جو دشمن کی عددی برتری کے باوجود ثابت قدم رہے اور اس کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود نے کہا ہے کہ پاک بحریہ کی جرأتمندانہ جنگی حکمتِ عملی اور پیشہ ورانہ قابلیت نے دشمن کو بچاؤ کی پالیسی اپنانے پر مجبور کیا، پاک بحریہ کے جہازوں نے آپریشن ”سومناتھ“ کے دوران بے مثال بہادری سے دوارکا میں قائم بھارتی ریڈار اسٹیشن کو تباہ کیا۔

نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے مزید کہا ہے کہ آج پاک بحریہ کے تمام آفیسرز اور جوان ملکی بحری سرحدوں کے دفاع کے لیے اپنے عزم کو دہراتے ہیں تاکہ آنے والی نسلوں کے لیے ایک ترقی یافتہ اور پر امید مستقبل مہیا کیا جا سکے۔ 

تبصرے