یوم دفاع کے موقع پر جڑواں شہروں میں ڈبل ڈیکر بس سروس کا آغاز کر دیا گیا

یوم دفاع کے موقع پر جڑواں شہروں میں ڈبل ڈیکر بس سروس کا آغاز کر دیا گیا
یوم دفاع کے موقع پر جڑواں شہروں میں ڈبل ڈیکر بس سروس کا آغاز کر دیا گیا

جڑواں شہروں میں 55 برس بعد ڈبل ڈیکر بسیں دوبارہ چلنا شروع ہوگئی ہے۔یوم دفاع کے موقع پر ڈبل ڈیکر بس کا آغاز کردیاگیا ہے۔

حکومت پنجاب نے راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہریوں کو تحفہ دیتے ہوئے جڑواں شہروں کی سڑکوں پر تقریباً 55 سال بعد ڈبل ڈیکر بس سروس کا آغاز کر دیا ہے۔

افتتاحی سواری وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر آصف محمود نے اسپیشل بچوں کے ہمراہ کی، ڈبل ڈیکر سروس کا مقصد جڑواں شہروں میں سیاحت کو فروغ دینا ہے۔

علامہ اقبال پارک راولپنڈی سے سفر کا آغاز کرتے ہوئے ڈبل ڈیکر سیاحوں کو پاکستان مونومنٹ، لوک ورثہ، فیصل مسجد، چڑیا گھر اور شکر پڑیاں جیسے سیاحتی مقامات کا دورہ کروائے گی۔ 

بس میں سواری کے لیے ٹکٹ 400 روپے جب کہ 4 سال سے کم عمر بچوں اور 65 سال سے زائد عمر شہریوں کے لیے سواری فری ہوگی۔

تبصرے