مہمند میں ماربل کی کانیں بیٹھنے سے 19 مزدور جاں بحق، مزید اموات کا خدشہ

مہمند میں ماربل کی کانیں بیٹھنے سے 19 مزدور جاں بحق، مزید اموات کا خدشہ
مہمند میں ماربل کی کانیں بیٹھنے سے 19 مزدور جاں بحق، مزید اموات کا خدشہ

خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند میں ماربلز کی کانیں بیٹھ گئی جس کے باعث جاں بحق ہونے والے مزدوروں کی تعداد 19 ہو گئی ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر طارق حبیب کے مطابق ماربل کی کانیں بیٹھنے کا واقعہ تحصیل صافی کے علاقے زیارت میں پیش آیا جہاں متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ ملبے سے 19 مزدوروں کی لاشیں اور 6کو زخمی حالت میں نکالا گیا ہے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واقعے کے بعد پاک آرمی، ایف سی، پولیس اور ریسکیو ادارے امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں

تبصرے