سبسڈی طاقت ور لیتا ہے،سردیوں میں گیس بحران آئے گا،وزیر اعظم

سردیوں میں گیس بحران بڑھے گا،وزیر اعظم
سردیوں میں گیس بحران بڑھے گا،وزیر اعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پن بجلی کی پیداوارمیں اضافے سے متعلق کسی نے نہیں سوچا، آنے والی سردیوں اور اس سے اگلی سردیوں میں بھی گیس کا مزید مسئلہ سامنے آئے گا ۔

پیٹرولیم ڈویژن کے تحت گیس کے مسائل پر سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بجلی کی پیداوارسے متعلق بہت پہلے سوچنا چاہیے تھا، آج ہماری انڈسٹری مشکل میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم 17 روپے فی یونٹ بجلی پیدا کرکے 14 روپے میں فروخت کررہے ہیں، قومی مفاد کا تحفظ نہیں کریں گے توصوبائی مفاد بھی بےکار ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ملک میں باہرسے گیس لاکربیچ ہی نہیں سکتے، ہمیں سبسڈی کی مد میں جو فائدہ ہوتا ہے وہ ہمارے قرضوں پر چلاجاتا ہے، جبکہ وفاق صوبوں کو بساط کے مطابق فنڈز دیتا ہے۔

تبصرے