پاک چین روس اور دیگر اتحادی ممالک کا مشترکہ فوجی مشقوں کا اعلان

پاک چین روس اور دیگر اتحادی ممالک کا مشترکہ فوجی مشقوں کا اعلان
پاک چین روس اور دیگر اتحادی ممالک کا مشترکہ فوجی مشقوں کا اعلان

روس کے جنوبی حصے میں رواں ماہ ہونے والی فوجی مشقوں میں پاکستان سمیت چین، روس اور دیگر اتحادی ممالک حصہ لیں گے۔

چینی وزارت دفاع کے مطابق 21 سے 26 ستمبر تک جاری رہنے والی ان مشقوں میں میدان جنگ میں کنٹرول اینڈ کمانڈ کے ساتھ ساتھ دفاعی حربوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

چین کے علاوہ پاکستان ،ایران، میانمار، بیلا روس اور آرمینیا کے فوجی دستے بھی شریک ہوں گے۔

تبصرے