چوبیس محرم الحرام کے جلوس کے لیے اسلام آباد ٹریفک پولیس کا ڈائیورشن پلان

چوبیس محرم الحرام سے متعلق ٹریفکل پلان جاری کردی دیا گیا
چوبیس محرم الحرام سے متعلق ٹریفکل پلان جاری کردی دیا گیا

جلوس رہائش گاہ حیدری شاہ راولپنڈی سے ایک بجے دن برآمد ہو کر مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ سائیں بوٹا دربار گرین بیلٹ ایکسپریس ہائی وے پر اختتام پذیر ہوگا

جلوس کے دوران ایکسپریس ہائی وے پر آنے والی ھیوی ٹریفک کو روات ٹی کر اس سے بجانب سواں راولپنڈی کی طرف موڑ دیا جائے گا۔پی ایس او پمپ سے بجانب کورال راولپنڈی کی طرف موڑ دیا جائے گا

پشاور جی ٹی روڈ اور موٹروے سے آنے والی ہیوی ٹریفک کو چونگی نمبر 26 ، اور کٹاریاں آئی جے پی روڈ پر لائن اپ کیا جائے گا

مری سے بجانب ایکسپریس وے جانے والی ہیوی ٹریفک کو بھارہ کہو ڈھوک جیلانی کے مقام پر لائن اب کیا جائے گا

مری سے بجانب ایکسپریس وے جانے والی ہیوی ٹریفک براستہ راول ڈیم ، پارک روڈ ، ترامڑی ، کھنہ پل سے ایکسپریس ہائی وے پر جاسکے گی

جلوس کے دوران کھنہ پل سے نیچے تا کری روڈ ایکسپریس ہائی وے عام ٹریفک کے لیے بند ہوگا

سروس روڈ ضیاء مسجد تا کری روڈ راولپنڈی سائیڈ ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند ہوگا۔اوجڑی کیمپ سے بجانب ایکسپریس ہائی وے پر ٹریفک ڈائیورشن ہوگی۔زیرو پوائنٹ سے بجانب فیض آباد ٹریفک کے لیے ڈائیورشن ہوگی

گارڈن فلائی اوور سے بجانب فیض آباد ایکسپریس ہائی وے پر ٹریفک ڈائیورشن ہوگی۔فیض آباد مری روڈ راولپنڈی سے بجانب ایکسپریس ہائی وے پر جانے کے لیے ٹریفک ڈائیورشن ہوگی

شہری آمدورفت کے لیے کرال سے اسلام آباد آنے کے لئے براستہ کھنہ پل ، ترامڑی چوک ، پارک روڈ ، راول ڈیم چوک استعمال کریں

راولپنڈی سے اسلام آباد آنے اور جانے کے لیے براستہ کرال چوک ، کھنہ پل ، ترامڑی تا پارک روڈ ، راول ڈیم چوک استعمال کریں۔اسلام آباد سے راولپنڈی براستہ فیصل ایونیو جانے والے حضرات فیصل ایونیو پر زیرو پوائنٹ پل سے بائیں لوپ سے ہوتے ہوئے براستہ کشمیر ہائی وے یا نائنتھ ایونیو استعمال کریں

آئی ایٹ کے رہائشی اسلام آباد آنے کے لئے نائنتھ ایونیو کشمیر ہائی وے استعمال کریں ۔
شکرپڑیاں سے ایکسپریس وے پر جانے کیلئے چاند تارا چوک ، کشمیر ہائی وے ، ڈھوکری چوک ،راول ڈیم چوک ،پارک روڈ ،ترامڑی ، سے کھنہ پل اور ایکسپریس کے استعمال کریں

آئی ٹی پی ایف ایم ریڈیو بھی اپنی خصوصی نشریات کے ذریعے شہریوں کو ٹریفک صورتحال کے متعلق لمحہ با لمحہ آگاہی دیتا رہے گا

تبصرے