موٹروے زیادتی کیس:ملزم وقار الحسن نے گرفتاری دیدی،الزامات مسترد کردیئے

موٹروے زیادتی کیس:ملزم وقار الحسن نے گرفتاری دیدی،الزامات مسترد کردیئے
موٹروے زیادتی کیس:ملزم وقار الحسن نے گرفتاری دیدی،الزامات مسترد کردیئے

 موٹر وے زیادتی کیس میں نامزد ملزم وقار الحسن نے خود پولیس کو گرفتاری دیدی ہے۔

لاہور سیالکوٹ موٹر وے پر گجرپورہ کے قریب خاتون سے زیادتی کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

خاتون سے زیادتی کے الزام میں نامزد ایک وقار الحسن نے سی آئی اے ماڈل ٹاؤن میں پیش ہو کر اپنی گرفتاری دی ہے اور  سی آئی اے پولیس کی ملزم وقار الحسن سے تفتیش جاری ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ملزم وقارالحسن رشتے داروں کے دباؤ کی وجہ سے ماڈل ٹاؤن پولیس کے روبرو پیش ہوا۔

ذرائع کے مطابق وقار الحسن نے پولیس کو بتایا کہ عابد کے ساتھ دیگر مقدمات میں شریک ملزم رہا ہوں لیکن موٹر وے زیادتی کیس سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے وقار الحسن نے کہا کہ اس کا سالہ عباس مرکزی ملزم عابد کے ساتھ وارداتیں کرتا تھا اور وہ مرکزی ملزم عابد کے ساتھ رابطے میں ہے۔

تبصرے