وزیر اعظم عمران خان نے خطے میں امن کا مقصد دیا،آرمی چیف

وزیر اعظم عمران خان نے خطے میں امن کا مقصد دیا،آرمی چیف
وزیر اعظم عمران خان نے خطے میں امن کا مقصد دیا،آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہم خطے میں امن، ترقی اور استحکام کیلئے متحد اور اسے حقیقت کا روپ دے رہے ہیں۔

ترجمان پاک فوج کی جانب سے جاری ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ افغان امن عمل کیلئے امریکا کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے اپنے وفد کے ہمراہ جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے۔اس موقع پر پاکستان کی جانب سے افغانستان میں خصوصی نمائندہ محمد صادق بھی موجود تھے۔ اس موقع پر علاقائی سیکیورٹی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران افغان امن عمل کیلئے جاری پراسس پر بھی بات چیت کی گئی، زلمے خلیل زاد نے امن عمل کیلئے پاکستان کے کردار اور کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی پاکستان کی پرخلوص اور غیر مشروط مدد کے بغیر ناممکن تھی۔

تبصرے