چیئرمین نیب کی تمام کیسز کی تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچانے کی ہدایت

چیئرمین نیب کی تمام کیسز کی تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچانے کی ہدایت
چیئرمین نیب کی تمام کیسز کی تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچانے کی ہدایت

 چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے تمام کیسز کی تحقیقات کو میرٹ کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے سنجیدہ کوششیں کر رہے ہیں۔

تفصیل کے مطابق قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے نیب لاہور کا دورہ کیا جہاں ڈائریکٹر جنرل نے کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیموں کے ہمراہ ان کو میگا کرپشن کے مقدمات میں ہونیوالی تحقیقات میں اب تک کی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی۔

چیئرمین نیب نے تمام کیسز کی تحقیقات کو میرٹ کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے سنجیدہ کوششیں کر رہا ہے۔

جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ نیب بدعنوان عناصر کیخلاف قانون کے مطابق بلا امتیاز تحقیقات پر یقین رکھتا ہے۔ نیب افسران کا تعلق کسی پارٹی یا گروہ سے نہیں بلکہ صرف اور صرف ریاستِ پاکستان سے ہے۔

تبصرے