پاکستان و افغان کسٹمز کی مشترکہ کارروائی، 6 میٹرک ٹن خطرناک کیمیکل پکڑا گیا

پاکستان و افغان کسٹمز کی مشترکہ کارروائی، 6 میٹرک ٹن خطرناک کیمیکل پکڑا گیا
پاکستان و افغان کسٹمز کی مشترکہ کارروائی، 6 میٹرک ٹن خطرناک کیمیکل پکڑا گیا

پاکستان کسٹمز اور افغان کسٹم اتھارٹی نے امریکی ادارے کی نگرانی میں افغانستان میں غیر معمولی آپریشن کے دوران 6 میٹرک ٹن خطرناک کیمیکل ضبط کر لیا ہے۔

ضبط شدہ آیوڈین نامی کیمیکل خطرناک منشیات میتھم فیٹامائن بنانے میں استعمال کیا جاتا ہے۔

ذرائع پاکستان کسٹمز کے مطابق یہ شپمنٹ ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ کے تحت متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے کراچی پہنچی تھی، یہ کنٹینر کراچی سے افغانستان کے لیے بھیجا گیا۔

پاکستان کسٹمز کے پورٹ کنٹرول یونٹ نے شک ہونے کی وجہ سے اس کی خفیہ اطلاع دی، جس پر ماڈل کلیکٹریٹ کسٹمز پریونٹیو کراچی نے خفیہ نگرانی کی۔

تبصرے