اپوزیشن کی بیٹھک لگ گئی،حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لئے لائحہ عمل تیار ہوگا

اپوزیشن کی بیٹھک لگ گئی،حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لئے لائحہ عمل تیار ہوگا
اپوزیشن کی بیٹھک لگ گئی،حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لئے لائحہ عمل تیار ہوگا

اپوزیشن کی جماعتیں حکومت کےخلاف متحد ہو گئیں ہیں پاکستان پیپلز پارٹی کی میزبانی میں اپوزیشن کی کُل جماعتی کانفرنس کا آغاز ہو گی ہے۔

آل پارٹیز کانفرنس کی ابتداء میں مسلم لیگ نون کے صدر و اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے اپنے بھائی میاں نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کی اے پی سی میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کا خیر مقدم کیا ہے۔.

اپوزیشن کی اے پی سی سے ابتدائی خطاب کرتے ہوئے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کہتے ہیں کہ اے پی سی کے خلاف حکومت جو ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے یہی ہماری کامیابی ہے۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ اے پی سی کے شرکاء کو خوش آمدید کہتا ہوں، میری نظر میں اے پی سی بہت پہلے ہونی چاہیے تھی۔

تبصرے