مشرف کو کٹہرے میں لائے،پھر کیا ہوا؟سب نے دیکھا،نواز شریف

مشرف کو کٹہرے میں لائے،پھر کیا ہوا؟سب نے دیکھا،نواز شریف
مشرف کو کٹہرے میں لائے،پھر کیا ہوا؟سب نے دیکھا،نواز شریف

حکومت کو مشکلات سے دو چار کرنے کے لیے ملک کی تمام اپوزیشن جماعتیں شہر اقتدار میں اکھٹا ہوگئیں

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف حکومت کو ٹف دینے کے لیئے اسلام آباد میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد ہوا ہے۔آل پارٹیز کانفرنس کی میزبانی پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کر رہے ہیں۔آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد،اور ملک پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ملک کو آج مشکلات کا سامنا ہے۔عالمی سطح کے اوپر ملک پاکستان آج تنہا ہو کر رہ گیا ہے۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ انکا مقابلہ اس سلیکٹڈ حکومت سے نہیں ہے بلکہ انکو لانے والوں سے ہے۔نوا ز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے مشرف کو قانون کے کٹہرے میں لایا اس کے بعد کیا ہوا؟یہ سب جانتے ہیں۔ملک میں جمہوریت کو مستحکم نہیں کیا گیا۔جمہوریت سے زیادہ اس ملک میں آمریت کا راج رہا ہے۔

اپنے خطاب میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ ملک کی معیشت تباہ ہونہیں رہی،بلکہ ہوگئی ہے۔ریاستی اداروں کو سوچنا ہوگا کہ ملک پاکستان کی عوام کس کرب سے گزر رہی ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ وہ مولانا فضل الرحمان کی سوچ سے متفق ہیں۔اب نہیں کب فیصلہ کریں گے یہ وقت ہے فیصلہ کرنے کا۔

تبصرے