حکومت گرانے کے لیئے کیا کیا جائے؟مولانا نے تجویز دیدی

حکومت گرانے کے لیئے کیا کیا جائے؟مولانا نے تجویز دیدی
حکومت گرانے کے لیئے کیا کیا جائے؟مولانا نے تجویز دیدی

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آل پارٹیز کانفرنس سے اپنے خطاب میں اسمبلیوں سے استعفے اور سندھ اسمبلی کو فوری طور پر تحلیل کرنے کی تجویز دیدی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کا مولانا فضل الرحمان کا اس موقع پر احتجاج کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میرا خطاب میڈیا تو نہیں دکھا رہا لیکن اے پی سی نے بھی اسے نشر ہونے سے روک دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ ہم اسمبلیوں سے مستعفی ہوں۔ کیونکہ میرے نزدیک وزیراعظم سمیت اسمبلیاں اور سینیٹ چیئرمین بھی جعلی ہے۔

جے یو آئی ف کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ باتیں اب نہیں بلکہ عملی اقدام اٹھانا چاہیئے۔

تبصرے