افغانستان کی سر زمین سے فائرنگ،پاک فوج کا ایک سپاہی شہید ہوگیا

افغانستان کی سر زمین سے فائرنگ،پاک فوج کا ایک سپاہی شہید ہوگیا
افغانستان کی سر زمین سے فائرنگ،پاک فوج کا ایک سپاہی شہید ہوگیا

باجوڑ کے علاقے میں پاک فوج کی چوکی پر سرحد پار سے فائرنگ کے نتیجے میں ایک جوان شہید ہو گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افغانستان سے پاک فوج کی چوکی پر فائرنگ کے واقعے میں سپاہی صابر شاہ شہید ہوا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان افغانستان کے ساتھ سرحدی انتظام کا معاملہ باقاعدگی سے اٹھا رہا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق افغان سر زمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے۔

تبصرے