سانحہ بلدیہ کا اہم فیصلہ آج سنا دیا گیا،لواحقین کو انصاف مل گیا

سانحہ بلدیہ کا اہم فیصلہ آج سنا دیا گیا،لواحقین کو انصاف مل گیا
سانحہ بلدیہ کا اہم فیصلہ آج سنا دیا گیا،لواحقین کو انصاف مل گیا

کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے  سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کا فیصلہ جاری کرتے ہوئے رحمٰن بھولا اور زبیر چریا کو سزائے موت سنادی ہے۔

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کراچی میں سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کی  سماعت ہوئی جس میں رؤف صدیقی، ادیب خانم، علی حسن قادری اور عبدالستار کو عدم شواہد کی وجہ سے بری کر دیا گیا، باقی 4 ملزمان کو سہولت کاری پر عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے جبکہ سانحہ بلدیہ فیکٹری کا مرکزی ملزم حماد صدیقی مفرور ہے۔

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 2 ستمبر کو کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا، کیس میں ملزمان زبیر چریا اور عبدالرحمٰن عرف بھولا کے خلاف 400 عینی شاہدین کے بیانات ریکارڈ بھی کیے گئے ہیں۔

تبصرے