افغان مفاہتمی عمل کے ساتھ سعودی عرب رہے گا

افغان مفاہتمی عمل کے ساتھ سعودی عرب رہے گا
افغان مفاہتمی عمل کے ساتھ سعودی عرب رہے گا

سعودی عرب نے افغان مفاہمتی عمل کی حمایت کرتے ہوئے افغان عوام کے ساتھ کھڑے رہنے کا عزم دہرایا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب افغان مفاہمتی عمل کی مکمل حمایت کرتا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی حکومت افغان حکومت اور طالبان کے درمیان حالیہ مفاہمتی کوششوں کا جائزہ لیتی رہی ہے۔ افغانستان میں تشدد کم کرنے اور امن و استحکام لانے کی تمام کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

سعودی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ سعودی عرب افغانستان اور افغان عوام کی خواہشات پوری کرنے کے لیے ان کے ساتھ تھا اور ہے۔

تبصرے