آر می چیف سے لیگی رہنماء کی ملاقات ہوئی ہے آئی ایس پی آر نے تصدیق کردی

آر می چیف سے لیگی رہنماء کی ملاقات ہوئی ہے آئی ایس پی آر نے تصدیق کردی
آر می چیف سے لیگی رہنماء کی ملاقات ہوئی ہے آئی ایس پی آر نے تصدیق کردی

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ن لیگ کے سینئر رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے دو بار ملاقاتیں کیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ آرمی چیف اور محمد زبیر کی ملاقاتوں میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز سے متعلق باتیں ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ جنر ل قمر جاوید باجوہ سے ن لیگی رہنما کی 2 ملاقاتیں ہوئیں اور وہ دونوں ملاقاتیں محمد زبیر کی درخواست پر ہوئیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ ایک ملاقات اگست کے آخر میں ہوئی، جس میں ڈی جی آئی ایس آئی بھی موجود تھے جبکہ دوسری ملاقات 7 ستمبر کو ہوئی۔

تبصرے