ایل او سی کی مسلسل خلاف ورزی،بھارتی آرمی نے 8 سالہ بچی زخمی کردیا

ایل او سی کی مسلسل خلاف ورزی،بھارتی آرمی نے 8 سالہ بچی زخمی کردیا
ایل او سی کی مسلسل خلاف ورزی،بھارتی آرمی نے 8 سالہ بچی زخمی کردیا

بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ کرکے بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑا دی ہیں۔ بھارتی فوج کی فائرنگ سے 8 سالہ بچہ زخمی ہو گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے کنٹرول لائن کے بروح سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی۔ جنوری سے اب تک بھارتی فوج 2340 بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر چکی ہے۔

آج بھارت کے ایک اعلیٰ سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کرکے بھارتی قابض فوج کی جانب سے کنٹرول لائن پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں پر پاکستان کا شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا ہے۔

تبصرے