وزیراعظم کا افغان صدر کو ٹیلیفون، امن عمل کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ

وزیراعظم کا افغان صدر کو ٹیلیفون، امن عمل کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ
وزیراعظم کا افغان صدر کو ٹیلیفون، امن عمل کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے افغان صدر اشرف غنی کو ٹیلیفون امن عمل کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ اور بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی اس ٹیلی فونک گفتگو میں طالبان اور افغان حکومت کے مذاکرات پر بھی بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مثبت کوششوں سے امریکا طالبان امن معاہدہ اور انٹرا افغان مذاکرات کا آغاز ہوا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے دوحہ میں انٹرا افغان مذاکرات پر فریقین کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے جنگ بندی اور تشدد میں کمی کیلئے افغان جماعتوں کے کردار کی اہمیت پر زوردیا۔

تبصرے