فیصل واوڈا کا طلال چوہدری کیلئے اسپیشل گانا

فیصل واوڈا کا طلال چوہدری کیلئے اسپیشل گانا
فیصل واوڈا کا طلال چوہدری کیلئے اسپیشل گانا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری پر حملے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے طلال چوہدری کے لیے ایک گانا پیش کیا ہے۔

وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے ایک ٹوئٹ کیا جس میں انہوں نے ایک مزاحیہ ویڈیو شیئر کی، ویڈیو میں ایک زخمی شخص کی حالت دکھائی گئی تھی جس پر ایک گانا بھی لگا ہوا تھا۔

فیصل واوڈا نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’نیک خواشہات اور جلد صحت یابی کے ساتھ یہ طلال چوہدری کے لیے۔ 

خیال رہے کہ 24 ستمبر کی رات طلال چوہدری فیصل آباد میں مبینہ حملے میں زخمی ہوگئے تھے، طلال چوہدری کے بائیں کندھے پر چوٹ آئی ہے اور وہ لاہور کے نجی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

تبصرے