کٹھ پتلی حکومت جان لے،اے پی سی پر مکمل عملدرآمد ہوگا،نواز شریف

کٹھ پتلی حکومت جان لے،اے پی سی پر مکمل عملدرآمد ہوگا،نواز شریف
کٹھ پتلی حکومت جان لے،اے پی سی پر مکمل عملدرآمد ہوگا،نواز شریف

سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ اس کٹھ پتلی نظام نے شہباز شریف کو گرفتار کرکے اے پی سی قرارداد کی توثیق کی ہے۔

ٹویٹر پر جاری بیان میں مسلم لیگ (ن) کے قائد کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ وہ جیل کے اندر ہوں یا باہر آل پارٹیز کانفرنس میں کئے گئے تمام فیصلوں پر عملدرآمد ہوگا۔

میاں نواز شریف نے لکھا کہ کوئی اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے ہمیں جھکایا جا سکتا ہے۔

تبصرے