سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جائیداد کی تفصیلات سامنے آگئیں

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جائیداد کی تفصیلات سامنے آگئیں
سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جائیداد کی تفصیلات سامنے آگئیں

توشہ خانہ ریفرنس میں اشتہاری قرار دیے گئے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اراضی، شیئرز، بینک اکاؤنٹس اور گاڑیوں کی مکمل تفصیلات سامنے آگئیں۔

نیب کے تفتیشی افسر محمد راحیل اعظم کی جانب سے احتساب عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق نواز شریف اور ان کے زیر کفالت افراد کے نام لاہور، شیخوپورہ، مری اور ایبٹ آباد میں جائیدادیں ہیں۔

مری میں بنگلہ، چھانگلہ گلی ایبٹ آباد میں 15 کنال کا مکان اور اپر مال لاہورمیں جائیداد شامل ہے۔نواز شریف اور ان کے زیر کفالت افراد کے نام 135 اپر مال لاہور میں اراضی، لاہور کے موضع مانک میں 936 کنال، موضع بڈوکسانی میں 299 کنال، موضع مال رائے ونڈ میں 103 کنال، موضع سلطانکے میں 312 کنال، ضلع شیخوپورہ کے موضع منڈیالی میں 14 کنال اور موضع فیروز وطن میں 88 کنال زرعی اراضی ہے۔

سابق وزیر اعظم کے محمد بخش ٹیکسٹائل ملز میں 4 لاکھ 67 ہزار 950، حدیبیہ پیپر ملز میں 3 لاکھ 43 ہزار 425، حدیبیہ انجینئرنگ کمپنی میں 22 ہزار 213 اور اتفاق ٹیکسٹائل ملز میں 48 ہزار 606 شیئرز ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کے 5 بینک اکاؤنٹس میں 6 لاکھ 12 ہزار روپے، غیر ملکی کرنسی والے اکاؤنٹس میں 566 یورو، 698 امریکی ڈالرز اور 498 برطانوی پاؤنڈز موجود ہیں.رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس لاہور اور اسلام آباد کے مطابق نواز شریف کے نام پر ایک لینڈ کروزر، 2 مرسڈیز اور 2 ٹریکٹرر رجسٹرڈ ہیں۔

تبصرے