کوئی یہ کہے ن لیگ کی لڑائی،فوج سے ہے تو وہ اپنا علاج کرائے،احسن اقبال

کوئی یہ کہے ن لیگ کی لڑائی،فوج سے ہے تو وہ اپنا علاج کرائے،احسن اقبال
کوئی یہ کہے ن لیگ کی لڑائی،فوج سے ہے تو وہ اپنا علاج کرائے،احسن اقبال

سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن احسن اقبال کا کہنا ہے کہ حکومت چاہتی ہے کہ اداروں کے ساتھ پاکستان مسلم لیگ ن کو لڑوایا جائے

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کا کہنا ہے کہ حکومتی ترجمان جیسےبیانات سےمسخرہ پن بھی نہیں کیاجاسکتا۔حکومت کی حکمت عملی ہےافواج پاکستان اورعدلیہ کومسلم لیگ سےلڑایا جائے۔یہ جنگ فوج یا عدلیہ کیخلاف ہونےکاحکومتی بیانیہ عوام کودھوکادینےجیساہے

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ جس ملک میں غداری کےسرٹیفکیٹ ایسےبانٹےجائیں اس کااللہ ہی حافظ ہے۔کابینہ میں عوامی مسائل کے حل کے بجائے نواز شریف ڈسکس ہوتا ہے۔ناکامیوں کاجواب دینےکےبجائےعمران خان کاایک ہی موقف ہےاین آراونہیں دوں گا

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ غریب کو ٹوئٹر ٹرینڈ بنا دینے سے روٹی نہیں ملے گی۔اگرکوئی یہ کہتاہےمسلم لیگ کی لڑائی فوج کےساتھ ہےوہ اپنےدماغ کا علاج کرائے‏

تبصرے