اسلام آباد:تھانہ آبپارہ کی حدود میں ڈکیتی،چار لاکھ روپے ڈاکو لوٹ کر فرار

اسلام آباد:تھانہ آبپارہ کی حدود میں ڈکیتی،چار لاکھ روپے ڈاکو لوٹ کر فرار
اسلام آباد:تھانہ آبپارہ کی حدود میں ڈکیتی،چار لاکھ روپے ڈاکو لوٹ کر فرار

تھانہ آبپارہ کی حدود سیکٹر جی سکس ون ٹو میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے۔ڈکیتی کی واردات میں نامعلوم ڈکیت نے اسلحہ کی نوک پر جنرل سٹور سے 4لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے ہیں

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد تھانہ آبپارہ کی حدود سیکٹر جی سکس ون ٹو میں کوآپریٹویو مارکیٹ بازار نمبر پانچ میں مشہور حاجیوں کا جنرل سٹور جہاں دن دیہاڑے نامعلوم 2 ڈکیت ہنڈا 125پر سوار ہو کر آئے اسلحہ کی نوک پر 4لاکھ لوٹ کرفرار ہو گئے۔

عینی شاہدین کے مطابق دونوں ڈکیت ہوائی فائرنگ کرتے رہے۔اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگے مقامی تھانہ آبپارہ کی پولیس موقع پر پہنچ گئی تفتیش جاری ہے پولیس کے مطابق جلد ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی

یاد رہے کہ ملک کے دارالحکومت میں ڈکیتی اور قتل کی وارداتوں میں اضافہ ہونے لگا ہے۔کچھ دن قبل تھانہ آئی نائن میں بھی ڈکیتی کی واردات ہوئی جس میں ڈاکوئوں نے دن دیہارے شہری سے چالیس لاکھ لوٹ لیئے اور کامیابی سے فرار ہوگئے۔پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفت کی یقین دہا نی کے بعد بھی اب تک ڈاکو گرفتار نہ کیئے جا سکے۔

اسلام آباد میں بڑھتی ڈکیتی کی وارداتوں کے باعث اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس کی ناقص کاکرددگی پر برہمی کا اظہار کیا تھا

تبصرے