مریم نوازنے لاہورکے کھوکھر پیلس میں ایک انڈین سے ملاقات کی:شہبازگل کا دعویٰ

مریم نوازنے لاہورکے کھوکھر پیلس میں ایک انڈین سے ملاقات کی:شہبازگل کا دعویٰ
مریم نوازنے لاہورکے کھوکھر پیلس میں ایک انڈین سے ملاقات کی:شہبازگل کا دعویٰ

 وزیراعظم کے معاون ڈاکٹر شہباز گل نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے لاہور کے کھوکھر پیلس میں انڈین سے ملاقات کی تھی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ (ن) لیگی رہنما پریس کانفرنس کے بعد اسی جگہ پر رکی رہیں، سگنل ملنے پر ملاقات کے مقام پر پہنچیں۔ مریم اور ان کے والد نواز شریف کا بیانیہ ملک دشمن ہے، اسی لیے وئی ان کا بوجھ نہیں اٹھا سکتا۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ رانا صاحب پوچھ رہے ہیں تو بتا دیتا ہوں کہ میری اطلاع کے مطابق ایک انڈین کے ساتھ جو ملاقات ہوئی وہ کھوکھر پیلس میں ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ پریس کانفرنس کے بعد وہ اسی جگہ پر رکی رہیں۔ سگنل ملنے پر وہاں سے نکل کر سیدھی کھوکھر پیلس پہنچیں۔ انہوں نے رانا ثناء اللہ کو اپنے ٹویٹ میں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ رانا صاحب! آپ شہباز شریف کے ساتھ ہیں وہ آپ کو یہ نہیں بتائیں گی۔

تبصرے