کوئٹہ شہر میں سبزی مارکیٹ میں سبزی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

کوئٹہ شہر میں سبزی مارکیٹ میں سبزی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں
کوئٹہ شہر میں سبزی مارکیٹ میں سبزی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

کوئٹہ شہر کی سبزی مارکیٹوں میں مہنگائی کی لہر برقرار ہے۔ مارکیٹوں میں فی کلو مٹر 200روپے میں فروخت ہونے لگا ہے۔بڑھتی مہنگائی سے شہری پریشان ہیں۔

ملک بھر کی طرح کوئٹہ میں مہنگائی کی شدت میں اضافہ جاری ہے۔کوئٹہ شہر کی سبزی منڈی میں سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں ہیں۔ ٹماٹر فی کلو 140 سے 150 روپے، پیاز 50 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔ آلو فی کلو 50 روپے،کریلا 70 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔ بھنڈی 130،کدو 50 ، کریلا 100، فرازبین 80روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔جبکہ پھول گوبھی 80 سے 100 روپے،لیمو 320 روپے فی کلو میں فروخت کیاجارہا ہے۔

تبصرے