رنگ گورا کرنے والی جعلی کریموں کے خلاف اب ایکشن ہوگا،زرتاج گل

رنگ گورا کرنے والی جعلی کریموں کے خلاف اب ایکشن ہوگا،زرتاج گل
رنگ گورا کرنے والی جعلی کریموں کے خلاف اب ایکشن ہوگا،زرتاج گل

وزیر مملک برائے ماحولیاتی آلودگی زرتاج گل کا کہنا ہے کہ مارکیٹس میں ایسی بہت سی کریمیں موجود ہیں جو رنگ گورا کرنے والی ہیں مگر جعلی ہیں

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے زرتاج گل کا کہنا تھا کہ مارکیٹس میں رنگ گورا کرنے والی جعلی کریموں کی بھر مار ہے جن پر اب ایکشن لیا جائیگا۔

زرتاج گل نے دو ٹوک الفاظ میں کاسمیٹکس کمپنیز کو کہا ہے کہ جعلی اشیاء کا استعمال اب بند کردیں ورنہ سخت کارروئی ہوگی۔زرتاج گل نے اپنی پریس کانفرنس میں مزید کہا کہ مرکری ایک نقصان دہ کیمیکل ہے اس کا استعمال کرنے والوں پر سخت کارروائی ہوگی

تبصرے