چارسدہ:اڑھائی سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کا معاملہ،کے پی کابینہ اراکین کی متاثر خاندان کے گھر آمد

چارسدہ:اڑھائی سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کا معاملہ،کے پی کابینہ اراکین کی متاثر خاندان کے گھر آمد
چارسدہ:اڑھائی سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کا معاملہ،کے پی کابینہ اراکین کی متاثر خاندان کے گھر آمد

وزیراعلی خیبرپختونخوا کی ہدایت پر معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلیٰ تعلیم کامران بنگش، وزیر قانون سلطان محمد اور معاون معدنیات عارف احمدزئی مقتولہ زینب کے گھر پہنچ گئے ہیں

اردو ٹرینڈز کے مطابق چار سدہ میں اڑھائی سالہ زینب کے ساتھ زیادتی اور قتل کا معاملہ،وزیر اعلی کے پی کی ہدایت پر کامران بنگش،وزیر قانون اور معاون معدنیات متاثرہ خاندان کے گھر پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے متاثرہ خاندان سے اظہار ہمدردی کی ہے

اس موقع پر وزیر قانون نے متاثرہ خاندان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ملزمان کو جلد سے جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا۔جس پر متاثرہ خاندان کی جانب سے یقین دہانی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔

کامران بنگش نے کہا کہ ملزمان کے نزدیک گھیرا تنگ کیا جارہا ہے جس کے لیئے پولیس کی ٹیکنیکل ٹیم دن رات کاوش کرر ہی ہے۔انہوں نے کہا ایسے واقعات پر میڈیا کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چائیے

محمود خان کی ہدایت پر زینب کے گھر کا دورہ کرنے والے کابینہ اراکین نے اس امر کی یقین دہانی کرائی ہے کہ بہت جلد ملزمان کو پابند سلاسل کردیا جائیگا اور ایسے ملزمان کو قرار واقعی سدزا دی جائے گی۔

تبصرے