بڑھتی مہنگائی،ایک کے بعد ایک چیزمہنگی،عوام پریشان،وزیر اعظم نے نوٹس لے لیا

بڑھتی مہنگائی،ایک کے بعد ایک چیزمہنگی،عوام پریشان،وزیر اعظم نے نوٹس لے لیا
بڑھتی مہنگائی،ایک کے بعد ایک چیزمہنگی،عوام پریشان،وزیر اعظم نے نوٹس لے لیا

ادارہ شماریا ت کی آنے والی گزشتہ کچھ دنوں کی رپورٹ کے مطابق روز مرہ کی اشیاء مہنگی ہوئی ہے۔ایک ہفتے کے دوران چوبیس اشیاء مہنگی ہوگئی ہے جس کی وجہ سے عوام شدید پریشان ہے۔

اردو ٹرینڈز کے مطابق ملک بھر میں مہنگائی کی لہر جاری ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق ملک بھر میں رواں ہفتے چوبیس اشیاء مہنگی ہوئی۔اس کے ساتھ آٹا،چینی اور دالیں سب مہنگی ہوگئی ہیں۔ملک بھر میں بڑھتی مہنگائی کی وجہ سے وفاقی وزرا بھی اپنی ہی حکومت پر تنقید کرتے نظر آتے ہیں ۔گزشتہ وفاقی کابینہ اجلاس میں مہنگائی پر بات کرتے ہوئے مراد سعید اور زشیخ رشید سیخ پا ہوگئے تھے جس پر انہوں نے کہا تھا کہ مہنگائی کی لہر کو کم کیا جائے۔

تاہم بڑھتی مہنگائی کی وجہ سے وزیر اعظم پاکستان نے ایکشن لے لیا ہے۔عمران خان نے پیر سے مہنگائی کی لہر کو کم کرنے کے لیئے ٹھوس اقدامات کی یقین دہانی کرادی ہے۔وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ناجائز منافع خور مافیا کی وجہ سے ملک میں مہنگائی بڑھ رہی ہے۔جس کے لیئے اب ٹھوس اقدامات کریں گے

وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ پہلے جائزہ لیا جائیگا کہ مہنگائی کی اصل وجہ پیداوار میں کمی ہے یا پھر ناجائز منافع خوری۔ذمہ داروں کا تعین کر کے جلد سے جلد انہیں کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

تبصرے