معاون خصوصی کے عہدے سے عاصم سلیم باجووہ دستبردار،سی پیک سے بھی جائیں،مریم نواز

معاون خصوصی کے عہدے سے عاصم سلیم باجووہ دستبردار،سی پیک سے بھی جائیں،مریم نواز
معاون خصوصی کے عہدے سے عاصم سلیم باجووہ دستبردار،سی پیک سے بھی جائیں،مریم نواز

چئیرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجووہ کی ایک ٹویٹ سامنے آئی جس میں انہوں نے تصدیق کی کہ انکی معاون خصوصی کے عہدے سے دستبرداری کی درخواست وزیر اعظم نے قبول کرلی۔

تفصیلات اس خبر کی مزید آپکو دیں کہ گزشتہ کچھ دنوں سے عاصم سلیم باجووہ کی وجہ سے اپوزیشن کی جانب سے حکومت کو اس با ت پر خاصی تنقید کا سامنا رہا ۔اپوزیشن کی جانب سے کہا جاتا رہا کہ عاصم سلیم باجووہ کی جائیداد کی تفصیلات سامنے آنے کے بعد ان پر کیس کرایا جائے اور ان سے منی ٹریل لیا جائے۔یاد رہے کہ عاصم سلیم باجووہ کی امریکہ میں جائیدادوں کی تفصیلات ایک صحافی نے منظر عام پر لائی تھیں۔

صحافی کے انکشاف کے بعد چئیرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجووہ نے موقف اپنایا کہ یہ جائیدادیں انکی نہیں بلکہ ایک خاندانی کاروبار ہے اور اس کاروبار کے لیے انہوں نے بینک سے ایک خطیر رقم قرضے کی مد میں لی۔

عاصم سلیم باجووہ کی جائیداد سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر کافی دیر تک ٹرینڈ بنا رہا کہ جائیداد کی منی ٹریل دی جائے۔دوسری جانب مریم نواز نے کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عاصم سلیم باجودہ کے عہدے سے مستعفی کیا جائے۔ اگر حکومت کا یہ نعرہ ہے کہ وہ انصاف کرر ہی ہے تو پھر انکے خلاف ایک انکوائری بھی کریں کیسے جائیدادں بنائیں گئیں۔

یہ یاد رہے کہ عاصم سلیم باجووہ نے اپنے اثاثوں سے متعلق کہا تھا کہ انکے پاس تمام تر ثبوت موجود ہیں۔ اجسے وزیر اعظم نے قبول کرنے سے انکار کردیا تھا۔

تاہم عاصم سلیم باجووہ نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ سے ایک ٹویٹ کی اور لکھا کہ وزیر اعظم پاکستان نے معاون خصوصی کے عہدے سے دستبرداری سے متعلق انکی درخواست منظور کرلی ہے۔

مریم نواز نے کہا معاون خصوصی سے نہیں،بلکہ چئیرمین سی پیک کے عہدے سے بھی جائیں

تبصرے